دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف بھی تبدیلی کے ناقدبن گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف نے کہاہے کہ ایک جماعت جو تبدیلی کے نام پر آئی لیکن ابھی تک نوماہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اورلوگوں کا جینا محال ہوگیا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد لطیف نے کہا کہ اسحاق ڈار معیشت تباہ کرکے ملک سے باہر چلے گئے ،اب اس معاشی جال سے نکلنے میں وقت لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت روکنے پر قومی پیسہ ضائع کیاگیا ۔
انہوں نے کہا کہ ایک جماعت جو تبدیلی کے نام پر آئی لیکن ابھی تک نوماہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اورلوگوں کا جینا محال ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا یہ مسئلہ نہیں کہ حکومت کے خسارے کیاہیں ؟ بلکہ وہ تو اپنے مسائل کاحل چاہتے ہیں۔