ظلم کیخلاف جہاد کرنا فرض،25جولائی کا الیکشن جیتنے والوں کو عوام بددعائیں دے رہے ہیں: مصطفی کمال

ظلم کیخلاف جہاد کرنا فرض،25جولائی کا الیکشن جیتنے والوں کو عوام بددعائیں دے ...
ظلم کیخلاف جہاد کرنا فرض،25جولائی کا الیکشن جیتنے والوں کو عوام بددعائیں دے رہے ہیں: مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ25جولائی کا الیکشن جیتنے والوں کو دس مہینوں میں پاکستان کے شہری ہاتھ اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں،25جولائی کو جو عزت دار تھے وہ آج ظلم اور نااہلی کے سبب رسوا ہوچکے ہیں، ظالم صرف وہ نہیں جو اپنے ہاتھوں سے ظلم کررہاہے بلکہ ظالم وہ بھی ہے جو تمام مظالم کے باوجود خاموش تماشائی بنا ہواہے۔

 پاکستان ہاؤس میں شعبہ خواتین کے زیرانتظام افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ظلم کیخلاف جہاد کرنا فرض ہے، عوام کسی دنیاوی فرعون کو دیکھ کر اس جہاد سے پیچھے نہ ہٹیں کیونکہ اللہ دنیا سب سے بڑا اور سب سے طاقتور ہے۔ہمارے ملک میں ظلم کی انتہا ہوگئی ہے، پیسے نہ ہوں تو سرکاری ہسپتالوں میں والدین اپنے بچوں کو مرتا ہوا دیکھ رہے ہیں، سرکاری سکولوں میں تعلیم ختم ہوچکی ہے، پینے کے لیے پہلے تو میسر نہیں لیکں اگر میسر ہے تو گٹر ملا پانی ملتا ہے، سڑکیں تباہ حال ہیں، روزگار ختم ہو کر رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کا گمان تھا کہ پی ایس پی 25 جولائی کو ختم ہوگئی ہے، انہیں سخت مایوسی ہوئی کیونکہ پی ایس پی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔