”شاداب خان کے جسم کے اس حصے میں تکلیف ہے “مکی آرتھر نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو بری خبر سنا دی
برسٹل (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ شاداب خان نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ہے لیکن ان کی کمر میں ابھی کچھ تکلیف ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ محمد عامر نے بھی آج آدھا گھنٹہ باولنگ پریکٹس کی ،فاسٹ باولر نے سخت ترین فیلڈنگ سیشن میں بھی حصہ لیا ۔
برسٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے آج بھر پور ٹریننگ سیشن کیا،پریکٹس سیشن آوٹ سٹینڈنگ رہا ،میگا ایونٹ کے لیے نیا آغاز کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریز سے مثبت پہلو بھی سامنے آئے ،سیریز کے دوران ٹیم نے اچھی بیٹنگ کی ۔ان کا کہنا تھا کہ باولنگ اور فیلڈنگ میں بہتری کی بہت گنجائش ہے ۔