سشماسوراج کی شاہ محمود قریشی کیلئے مٹھائی اور میٹھا سا گلہ

سشماسوراج کی شاہ محمود قریشی کیلئے مٹھائی اور میٹھا سا گلہ
سشماسوراج کی شاہ محمود قریشی کیلئے مٹھائی اور میٹھا سا گلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مجھے کہا کہ مٹھائی لائی ہوں تاکہ آپ کا لہجہ میٹھا ہوجائے ، سشما سوراج کوگلہ تھا کہ ہم کبھی کبھار کڑوا بولتے ہیں،میں نے کہا کہ ہم آج بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات میں سشما سوراج نے مجھے کہا کہ میں مٹھائی لائی ہوں تاکہ آپ کالہجہ میٹھا ہوجائے جس پر میں نے کہا کہ ہم تو پہلے ہی مذاکرات کی بات کررہے ہیں، میں نے سشما سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام امور مذاکرات سے حل کرلئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سشما سوراج کوگلہ تھا کہ ہم کبھی کبھار کڑوا بولتے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ مٹھائی لیکر آئی ہوں کہ ہم میٹھا بولیں۔اس پر میں نے کہا کہ ہم کڑوی باتیں نہیں کرتے ، آپ کی حرکتیں ہی ایسی ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سشما سوراج کو بتایا کہ ہم آج بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں ہی کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے۔

مزید :

قومی -