شاد باغ سے اغواکی جانیوالی والی 3سالہ بچی مل گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاد باغ سے اغواءکی جانیوالی تین سال کی بچی مل گئی ، پولیس نے قانونی کاررائی کے بعد بچی کو ماں باپ کے حوالے کردیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق3سالہ حبا کو گزشتہ روز اپنے چار سالہ بھائی کے ساتھ جاتے ہوئے ایک نامعلوم شخض نے اغوا کرلیا تھا ، جو بچی کو شادباغ کی ایک مسجد میں چھوڑ کرفرار ہوگیا جہاں نمازیوں نے بچی کو پولیس کے حوالے کردیا ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کردیا ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں ملزم کا ڈیٹا نادرا کے حوالے کردیاہے ، نادرا کی مدد سے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا ۔