پاکستان میں عید الفطر ممکنہ طور پر کب ہو گی ؟محکمہ موسمیات نے ایسا اعلان کردیا کہ فواد چودھری بھی مسکرا دیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر 5 جون 2019 کو ہونے کا قوی امکان ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ29 رمضان 1440 ہجری یعنی چار جون 2019 کی شب شوال کا چند نظر آنے کی توقع ہے کیونکہ عید کے چاند کی پیدائش تین جون کو ہوجائے گی۔چار جون کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی بھی توقع ہے۔
واضح رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالو جی نے قمری کلینڈر کے تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتا یا تھا کہ اس با ر عید 5جون کو ہو گی۔