ملک میں کپاس کی پیداوار میں کمی کی وجوہات سامنے آگئیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داﺅد نے کہاہے کہ بیج کا معیار اور کیڑے مار ادویات کے استعمال سے کپاس کی پیداوارکم ہوئی ۔
جیونیوز کے مطابق زرعی اجلاس سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ صنعتکاروں کو مراعات دینے سے معیشت کوسہاراملتاہے ۔ان کا کہناتھا کہ بیج کا معیار اور کیڑے مار ادویات کے استعمال کی وجہ سے پاکستان میں کپاس کی پیداوار کم ہوئی ہے ۔
اجلاس میں ارکان کی جانب سے یہ رائے بھی دی گئی کہ کپاس کی در آمدات کم کرنے کیلئے ریگولیٹری ڈیوٹی بحال کی جائے ۔