سابق وفاقی وزیر خزانہ نے عام آدمی کیلئے اچھی خبر سنا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسد عمرنے کہاہے کہ خشک دودھ پرعائدٹیکس پرنظرثانی سے ودھ کی قیمت میں اضافہ ہوگا،حکومت عام آدمی کے مفاد میں فیصلے کرے گی ۔
جیونیوز کے مطابق زرعی اجلاس سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ خشک دودھ پر عائد ٹیکس پر نظر ثانی سے دودھ کی قیمت میں اضافہ ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت عام آدمی کے مفاد میں فیصلے کرے گی ۔
اجلاس میں ارکان کی جانب سے یہ رائے بھی دی گئی کہ کپاس کی در آمدات کم کرنے کیلئے ریگولیٹری ڈیوٹی بحال کی جائے ۔