ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کیلئے آج اہم اور اچھا دن رہے گا۔ میرے اللہ نے چاہا تو کسی خاص مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی اور ایک کسی جانب سے عیبی مدد آ جائے گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اپنے نقصان کی فکر نہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کا ازالہ کسی وقت بھی ہو جائے گا اور سابقہ تمام دنوں کی مشکلات بھی ختم ہونا شروع ہو گئی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روزگار کا اب نیا سلسلہ جلد بن جائے گا۔ آپ کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے، جس نے پیدا کیا ہے اس نے اس کا بندوبست بھی کر رکھا ہے، پھر پریشانی کیسی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بس تھوڑا سا انتظار کر لیں۔صورت حال خود بخود بن کر اپ کے سامنے آ جائے گی۔ آج کچھ سکون تو نصیب ہوگا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم پریشانی سے نجات ملے گی اور دوسرے جو زندگی میں پریشانیاں لا رہے تھے وہ خود بخود بن کر آپ کے سامنے آ جائے گی۔ آج کچھ سکون تو نصیب ہوگا۔
برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کی دعا اور توبہ ہی آپ کی مشکلات میں کاتمے کا سبب بنے گی۔ آپ ابھی بھی اپنے معاملات سیدھے نہیں کرر ہے۔ خدا کے لئے اب واپسی کا راستہ اختیار کریں۔
برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ان دنوں بس صورت حال پر نظر رکھیں۔اب حالات میں بڑی زبردست بہتری آنے والی ہے اور آپ کی مشکلات میں کمی کا وقت بھی شروع ہو گیا ہے۔
برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج اچھا دن ہے۔ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ آپ کو اب اہم اور اچھی خبر ملنے والی ہے۔ جو لوگ مالی لحاظ سے تنگ ہے۔ ان کے اچھے دن شروع ہیں۔
برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم دن ہے۔ آپ کو گھریلو ماحول میں جس کشیدگی کا سامنا ہے وہ ابھی کسی وقت بھی ختم ہو جائے گی۔ آج رقم کے حصول کی بھی خوشخبری مل سکتی ہے۔
برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
روزگارکا خانہ اب کھل رہا ہے۔ آپ کو پوری محنت اور پلاننگ سے چلنے کی اشد ضرورت ہے۔ سابقہ نقصانات کے ازالے کا بھی اب شاندار وقت ہے۔
برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کسی غیر کا اعتبار نہ کریں اور نا ہی اپنے دل کی بات کسی پر عیاں ہونے دیں۔ بڑی مشکل سے بندش جیسی صورت حال سے باہر آیں، اب دن جلدبدلیں گے۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کا دن آنے والے دنوں کی خوشخبری دے رہا ہے۔ آپ کو مالی طور پر بڑا فائدہ ملنے والا ہے۔ اور رکی ہوئی رقم کی واپسی آنے کی بھی پوری امید نظر آتی ہے۔