چینی سکینڈل رپورٹ لمحہ فکریہ ہے،عوامی تحریک
لاہور (آ ن لائن ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ چینی سکینڈل کی رپورٹ کا مشتہر ہونا خوش آئند ضرور ہے مگر کافی نہیں۔ ذمہ داروں کو سزا بھی ملنی چاہیئے اور ریکوری بھی ہونی چاہیئے اس میں وزراء اور اہم حکومتی شخصیات کے ملوث ہونا تشویشناک ہے، انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف احتساب اور کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئی، کسی کو قومی خزانہ لوٹنے اور عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے کی جرات نہیں ہونی چاہیئے تھی۔
عوامی تحریک