گورنر ہاؤس پنجاب میں '' وال آف ہیروز ''بنائیں گے،چودھری سرور

  گورنر ہاؤس پنجاب میں '' وال آف ہیروز ''بنائیں گے،چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب بھر کی یونیورسٹیز میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ لازمی پڑھانے کاحتمی پروگرام تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف امدادی سرگرمیوں کیلئے مدد کرنے والوں کیلئے گورنر ہاؤس میں '' وال آف ہیروز ''بنائی جائے گی۔کوروناسے بچاؤ کیلئے حفاطتی اقدامات نہ ہونے سے ہونیوالی ہلاکتوں کے ذمہ دارہم سب22کروڑ عوام ہوں گے اس لیے ہمیں ہر صورت کسی بھی سانحہ سے بچنا ہوگا۔پی ڈی این کے پلیٹ فارم سے ابتک300کروڑ روپے کا راشن غر یب خاندانوں میں فراہم کر چکے ہیں۔پنجاب آب پاک اتھارٹی صوبے میں پینے کا غیر معیاری پانی فراہم کر نیوالی کمپنیوں کیخلاف جر مانے اورمالکان کو2سال تک سزا بھی دے سکے گی۔ وہ جمعرات کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر نیاز احمد،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر بشریٰ متین سمیت یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پنجاب کے بعد پاکستان کے دیگر صوبوں اور بیرون ممالک میں بھی قر آن پاک تر جمے کیساتھ پڑ ھانے کے پروگرام کا آغاز کیا جائیگا میں تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلر زکا بھی شکر یہ اداکر تاہوں جو قر آن پاک تر جمے کیساتھ پڑھانے کے پروگرام کیلئے بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔

وال آف ہیروز

مزید :

صفحہ آخر -