پنجاب حکومت کا اساتذہ کو گندم کی سمگلنگ روکنے پر مامور کرنیکا فیصلہ

  پنجاب حکومت کا اساتذہ کو گندم کی سمگلنگ روکنے پر مامور کرنیکا فیصلہ

  

لاہور(آئی این پی) کورونا وائرس کے باعث پنجاب حکومت نے گھروں میں بیٹھے اساتذہ کو گندم کی اسمگلنگ روکنے پر مامور کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے کہاہے کہ اساتذہ گندم اسمگلنگ روکنے کیلئے بنائے گئے ناکوں پر ڈیوٹی دیں گے تاہم اساتذہ نے گندم سمگلنگ پر ڈیوٹی، روکے گئے کنوینس الانس بحالی سے مشروط کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی طور پر پنجاب کی سرحد پر صوبوں کی وزارت خوراک نے مانیٹرنگ کے فرائض سر انجا دینا تھے تاہم اب اس میں اساتذہ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل پنجاب ٹیچرز یونین وحید مراد یوسفی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ اساتذہ کو غیر تدریسی سرگرمیوں میں نہ الجھا یاجائے۔ حکومتی فیصلے سے اساتذہ کا وقار متاثر ہوگا۔ واضح رہے کہ ماضی میں قدرتی آفت میں امدادی کام، الیکشن اور مردم شماری کی ڈیوٹی اساتذہ دیتے رہے ہیں۔

اساتذہ ڈیوٹی

مزید :

صفحہ آخر -