سید فضل آغا کو پشین میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

سید فضل آغا کو پشین میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

  

کوئٹہ(این این آئی) سابق گورنر بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی سید فضل آغا کو پشین میں آبائی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق سابق گورنر بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی سید فضل آغا کو جمعرا ت کو انکے آبائی علاقے حرمزئی میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ میں صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، رکن قومی اسمبلی مولانا کماالدین، ارکان صوبائی اسمبلی مولوی نوراللہ،اصغر خان ترین،اصغر خان اچکزئی،،نصراللہ زیرے،سابق صوبائی وزیر مولانا سید عبدالباری آغا، ڈپٹی کمشنر پشین قائم خان لاشاری، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی سمیت قبائلی و سیاسی عمائدین نے شرکت کی بعدازاں مرحوم کو سپرد خاک کردیا گیا۔

سید فضل آغا

مزید :

صفحہ آخر -