سابق چیف جسٹس غلام مصطفی کی وفات کے بعد ان کی اہلیہ بھی چل بسی

  سابق چیف جسٹس غلام مصطفی کی وفات کے بعد ان کی اہلیہ بھی چل بسی

  

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس غلام مصطفی مینگل جوکہ گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے مرحوم کی اہلیہ بھی وفات پا گئیں۔ وہ ڈاکٹر نصراللہ مینگل، ڈاکٹر افتخار مینگل اور جہانزیب مینگل کی والدہ تھی۔ گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ و ہائی کورٹ کے دیگر ججز، سیشن ججز کوئٹہ،صوبائی وزرا، مشیران و اراکین اسمبلی میر محمد خان لہڑی، احمد نواز بلوچ، محمد ہاشم نوتیزئی، حافظ حمداللہ، قائد حزب اختلاف ملک سکندر کاکڑ محتسب اعلی بلوچستان، سروس ٹربیونل کے چیئرمین، ڈاکٹر صاحبان، علما و مشائخ وکلا، سیاسی و قبائلی عمائدین صحافیوں سمیت مکتبہ طبقہ فکر کے افراد نے لواحقین سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

اہلیہ انتقال

مزید :

صفحہ آخر -