مظہر کاکا خیل کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے کے سپرد

  مظہر کاکا خیل کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ، مظہر کاکا خیل کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے سپرد،اویس عادل گریڈ 20 چیف فنانس اینڈ اکاوئنٹس تعیناتی،حماد شمیمی گریڈ 21 سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کردیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقررو تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کردیئے۔مظہر کاکا خیل کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سپرد کردیا گیا وہ پہلے پولیس سروس گریڈ 20 کے مظہر کاکا خیل خیبرپختونخوا حکومت تعینات تھے،اویس عادل گریڈ 20 چیف فنانس اینڈ اکاوئنٹس افسر اقتصادی امور ڈویژن تعینات کردیا گیا وہ پہلے ہ اکاؤٹننٹ جنرل بلوچستان کوئٹہ تھے،محمد سعید چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن تعینات کردیا گیا،پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹنٹ سروس گریڈ 20 کے محمد سعید تقرری کے منتظر تھے،جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن محد خورشید کا تبادلہ کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی،سید مجتبی حسین گریڈ 20 جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات کردیا گیا سیکرٹیریٹ گروپ کے سید مجتبی حسین جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تھے۔حماد شمیمی گریڈ 21 سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کردیا گیا، سید احسن ممتاز جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن تعینات کردیا گیا جو پہلے ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تھے،خورشید احمد خان مروت جوائنٹ سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن ڈویژن تعینات کردیا گیا جو چیف ایف بی آر ہیڈ کواٹر اسلام آباد تھے۔
تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -