مارکیٹیں کھلنے کے ایک ماہ بعد کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ ہوگا:وزیر اعلیٰ سندھ

  مارکیٹیں کھلنے کے ایک ماہ بعد کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ ہوگا:وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں کھلنے کے ایک ماہ بعد کورونا سے اموات میں بھی اضافہ ہوگا۔کورونا کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ میں ڈاکٹرز اور نرسز سمیت طبی عملے کے 364 افراد متاثر ہوئے، 7 ڈاکٹرز کورونا سے شہید بھی ہوئے۔انھوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے 274 پولیس اہلکار اور 20 رینجرز اہلکار متاثر ہوئے ہیں جب کہ 5 پولیس اہلکاروں کی کورنا کے باعث شہادت بھی ہوئی۔انھوں نے کہا کہ جہاں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں اقدامات بھی زیادہ لیے جائیں گے، میڈیا دکھا رہا ہے کہ لوگ بازاروں میں شاپنگ کر رہے ہیں، مارکیٹیں کھلنے کے ایک ماہ بعد اموات بھی زیادہ ہوں گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے عید کا دن فرنٹ لائن ورکرز کے نام کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اس سال عید سادگی کے ساتھ گھروں میں رہ کر منائیں۔ان کا کہنا تھا میں نے بھی اس عید پر کپڑے نہیں سلوائے، اس موقعے پر کیسے عید منا سکتا ہوں۔
مراد علی شاہ

مزید :

صفحہ آخر -