عوام جمعتہ الوداع اور عید پر حفاظتی تدابیر اختیار کریں:وزیر داخلہ

  عوام جمعتہ الوداع اور عید پر حفاظتی تدابیر اختیار کریں:وزیر داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ قوم جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے موقع حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے، عوام عبادات اور عید کی خوشیوں میں حفاظتی تدابیر اپنا کر ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں،اگراحتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو خدانخواستہ صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ کورونا نے دنیا سمیت پاکستان کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے،قوم جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے موقع حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے۔اعجاز شاہ نے کہاکہ وزیر اعظم نے ملکی معیشت اور مزدور طبقہ کا خیال رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ ملک سے کرونا وائرس ختم ہو گیا ہے،احتیاطی تدابیر اپنا کر کرونا وائرس سے محفوظ رہ کر مزید کئی عیدیں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
وزیر داخلہ

مزید :

صفحہ آخر -