انسداد کورونا،این ڈی ایم اے شعبہ جاتی ورکنگ گروپ کی تشکیل کیلئے کوشاں

  انسداد کورونا،این ڈی ایم اے شعبہ جاتی ورکنگ گروپ کی تشکیل کیلئے کوشاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ پر کنٹرول کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت مختلف محکموں میں شعبہ جاتی ورکنگ گروپ تشکیل دئیے جا رہے ہیں۔ ورکنگ گروپس کی تشکیل کا مقصد سرکاری محکموں، اقوام متحدہ کے ادار ں اور پنجاب میں انسانی فلاح بہبود کیلئے سرگرم عمل دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے مابین بروقت اور موثر روابط کو یقینی بنانا، محکمہ جاتی اور موضوعاتی فرق کا تجزیہ،کورونا پر کنٹرول کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری اور ان عوامل کی شناخت ہے جوفلاحی سرگرمیوں کو غیر موثر بنا رہی ہیں۔ورکنگ گروپس کورونا بحالی کے حوالے سے مختلف تنظیموں کی اب تک کی کوششوں کے تجزیئے سے آئندہ کوششوں کو کامیاب بنائیں گی۔ اس ضمن پی ڈی ایم اے کی جانب سے مختلف ورکنگ گروپس کے اراکین کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی اور جینڈر مین سٹریمنگ کمیٹی کی چیئرپرسن عظمیٰ کاردار یونیسف اور اقوام متحدہ کی نمائندگان کیساتھ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ورکنگ گروپ کی قیادت کریں گی۔
گروپ تشکیل

مزید :

صفحہ آخر -