ویکسین کے آنے تک دنیا کو کورنا وائرس کے ساتھ رہنا ہو گا،جام کمال

  ویکسین کے آنے تک دنیا کو کورنا وائرس کے ساتھ رہنا ہو گا،جام کمال

  

کوئٹہ (این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے روز نئی تھیوریاں سامنے آرہی ہیں،دنیا کو ایک بڑے معاشی و اقتصادی اور صحت کے چیلنج کا سامنا ہے،ویکسین کے آنے تک دنیا کو احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کورنا وائرس کے ساتھ رہنا ہو گا، کورنا وائرس کے اثرات کے تناظر میں معاشی سرگرمیوں کا فروغ،روز گار کا تحفظ اور صوبے کے وسائل کو بروئے کار لانا اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنر ل محمد افضل نے وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ یو این ایجینسیز اور ڈونرز اداروں کے نمائیدوں کا اجلاس ہوا۔وفاقی دفاعی پیداوار وزیر زبیدہ جلال ڈپٹی اسپیکربلوچستان اسمبلی سرداربابر موسی خیل چیف سیکریٹری فضیل اصغر اور دیگر صوبائی حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

جام کمال

مزید :

صفحہ آخر -