چینی سکینڈل کی اصل ذمہ دار ا ای سی سی اور وفاقی کابینہ ہے، اسحاق ڈار

چینی سکینڈل کی اصل ذمہ دار ا ای سی سی اور وفاقی کابینہ ہے، اسحاق ڈار

  

لندن(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی سکینڈل کی اصل ذمہ دار ایکسپورٹ کی اجازت دینے والی ای سی سی اور عمران نیازی کی کابینہ ہے جنہوں نے ملکی ضروریات کو نظرانداز کرکے غلط اجازت دی۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی سکینڈل کی اصل ذمہ دار ایکسپورٹ کی اجازت دینے والی ای سی سی اور عمران نیازی کی کابینہ ہے جنہوں نے ملکی ضروریات کو نظرانداز کرکے غلط اجازت دی۔اگر ایسا نہ ہوتا تو نہ سبسڈی دینی پڑتی،نہ مصنوعی قلت ہوتی اور نہ ہی مصنوعی قیمتیں بڑھاکرعوام سے100ارب لوٹاجاتا۔ اسحق ڈار نے کہاکہ رپورٹ قربانی کے بکروں تک محدودہے۔

اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ آخر -