پاکستانیوں نے ارطغرل غازی کو دنیا کا مقبول ڈرامہ بنادیا

  پاکستانیوں نے ارطغرل غازی کو دنیا کا مقبول ڈرامہ بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں نشر ہونے والے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کا کردار ادا کرنے والے ’سردار گوکخان‘ نے بھی دیگر اداکاراؤں کی طرح پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ شہرہ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی مقبولیت پاکستان میں مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس میں کام کرنے والے اداکاروں کے پاکستانی مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار 41 سالہ انجین التان دوزیتان نے نبھایا ہے جبکہ ان کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار 28 سالہ اسرا بیلگیج نے ادا کیا ہے۔دونوں اداکاروں اور خاص طور پر حلیمہ سلطان کی پاکستان میں بے پناہ مقبولیت ہے اور لوگوں نے سوشل میڈیا پر فالو کرنے سمیت ان سے محبت کا اظہار کرنا بھی شروع کردیا ہے اور بتایا کہ کس طرح پاکستانی مداح انہیں چاہنے لگے ہیں۔ ڈرامہ مداحوں کی جانب سے تین ہفتوں میں حلیمہ سلطان یعنی اسرا بیلگیج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی تعریف میں کمنٹس کیے گئے ہیں اور لوگ ان سے ملنے اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دیتے دکھائی دیتے ہیں۔وشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر سردار گوکخان نے پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی تصویر شیئر کی۔شیئر تصویر کے ساتھ سردار گوکخان نے ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے اور ڈرامے کے تمام کرداروں کو سراہنے پر تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی جلد پاکستان آنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔واضح رہے کہ پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریل دیریلش ارطغرل، جسے ارطغرل غازی بھی کہا جاتا ہے، کو پاکستانی بہت پسند کر رہے ہیں۔ پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے نے ایک نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔اس سے قبل ’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے انجین التان دوزیتان نے کہا تھا کہ ہمیں دیکھنے کا شکریہ، مجھے پاکستان سے پیار ہے۔ایک مداح نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تو ’ارطغرل غازی‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکارنے کہا تھا کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا اور آپ لوگوں سے ملوں گا۔اس سے قبل ارطغرل غازی ڈرامہ کی اداکارہ ’حلیمہ سلطان نے بھی کہا کہ میں پاکستان میں سب سے ملنے کے لیے پر جوش ہوں۔اداکارہ اسراء بلجیک (حلیمہ سلطان) نے خواہش کا اظہار سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پاکستانی مداح کی تعریف کے جواب میں کیا۔اسراء بلجیک نے اس محبت پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانیوں کی محبت کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں، میں دورہ پاکستان اور آپ لوگوں سے ملاقات کیلئے بہت پْرجوش ہوں، اپنا بے حد خیال رکھئے۔یاد رہے کہ یوٹیوب پر ارطغرل کے باعء پی ٹی وی کا چینل دنیا بھر میں ٹاپ 50چینلوں میں شامل ہوگیا ہے اور اس کے دیکھنے والوں کی تعداد 12کروڑ تک جاپہنچی ہے
ارطغرل غازی

مزید :

صفحہ آخر -