98 فیصد باردانہ تقسیم،گندم خریداری کا87 فیصدہدف مکمل،علیم خان

98 فیصد باردانہ تقسیم،گندم خریداری کا87 فیصدہدف مکمل،علیم خان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر و زیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی خریداری حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور اب تک 39لاکھ میٹرک ٹن اور 87فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ 98فیصد باردانہ بھی تقسیم کیا جا چکا ہے جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 45لاکھ میٹرک ٹن جیسی بڑی مقدار میں گندم کی ریکارڈ خریداری ہو گی جو صوبے کے عوام کے لئے نیک شگون ہے۔عبدالعلیم خان نے گندم خریداری مہم کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 10لاکھ ٹن گندم کی زیادہ پیداوار حوصلہ افزا امر ہے جس سے صوبے میں انشاء اللہ گندم اور آٹے کی فراوانی ہو گی اور کسی قسم کی قلت نہیں آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ خوراک پنجاب اگلے مرحلے میں کے پی کے اور دیگر صوبوں کے لئے گندم کی خریداری میں مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب برادر صوبوں کا مکمل خیال رکھے گا،دونوں صوبوں کے خوراک کے محکمے باہم رابطے کے ساتھ گندم کی خرید کے عمل کو مکمل کریں گے اور کوشش ہو گی کہ مارکیٹ میں بیک وقت دو خریدار نہ ہوں۔

گندم خریداری

مزید :

صفحہ آخر -