بھارت کورونا کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم وستم کر رہا ہے،معید یوسف

  بھارت کورونا کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم وستم کر رہا ہے،معید یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ جمعرات کو معاون خصوصی معید یوسف نے لندن میں کشمیر سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرنی چاہیے، بھارت کویڈ 19 کی آڑ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کویڈ 19 وبائی مرض کی دانستہ بدانتظامی پر بین الاقوامی تفتیش ہونی چاہیے، بھارت چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔معید یوسف نے کہاکہ چوتھا جنیوا کنونشن یہ لازم قرار دیتا ہے کہ وبائی مرض کے دوران بین الاقوامی امدادی تنظیموں تک رسائی ہو۔
ظلم و ستم

مزید :

صفحہ آخر -