راولپنڈی میں پرل کانٹنینٹل ہوٹل بحریہ ٹاؤن کا جلد آغاز

راولپنڈی میں پرل کانٹنینٹل ہوٹل بحریہ ٹاؤن کا جلد آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)پرل کانٹنینٹل ہوٹل بحریہ ٹاؤن جلد راولپنڈی میں کھل جائے گاراولپنڈی کے مضافاتی علاقے میں پریمیم مہمان نوازی کے لئے فائیو اسٹار ہوٹلراولپنڈی کے مضافاتی علاقے کی اعلی معیار طرز زندگی کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے، ہاشو گروپ نے راولپنڈی کے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں پرل کانٹنینٹل ہوٹل کھولنے کے لئے پاکستان سروسز لمیٹڈ اور اے اے اے ایسوسی ایٹس کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس نئے ہوٹل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہاشو گروپ ہاسپٹلٹی ڈویڑن، چیف آپریٹنگ آفیسر جناب حسیب گردیزی نے اقتصادی ترقی اور روزگار کے اہم مواقع پر روشنی ڈالی جونئے فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر سے علاقے میں لائی جائے گی۔ حسیب گردیزی نے مزید کہا، ''ہمیں اے اے اے ایسوسی ایٹس کے ساتھ شراکت میں خوشی ہے کہ وہ بحریہ ٹاؤن کے قلب میں اپنے پرل کانٹینینٹل برانڈ کے ساتھ ایک اہم راستہ بنا سکے گا''اے اے اے ایسوسی ایٹس کے چیئرمین جناب فواد بشیر اور منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ شہزاد علی کیانی نے کہا ہمیں ایک ایسے معاشرے میں شراکت کرنے کا اعزاز حاصل ہے جہاں ہمیں ایک طرز زندگی کے ساتھ وسیع مواقع اور ایک بہتر مستقبل نظر آتا ہے۔'' انہوں نے مزید کہا کہ ''پرل کانٹینینٹل ہوٹل بحریہ ٹاؤن فیز 8 کے کاروباری ضلع میں کثیرالمقاصدAAA آکٹا بلڈنگ کے اندرہو گا۔ترقی کے تحت فائیو اسٹار ہوٹل میں کم سے کم 120 کمرے اور سوئٹ، متعدد عمدہ کھانوں والے ریستوران، ایک سپا اور فٹنس سنٹر، بچوں کی سرگرمی کیلئے مقامات کے ساتھ میٹنگ روم اور بڑے ایونٹ کیلئے وسیع وعریض ایریا بھی ہوگا۔یہ ہوٹل کثیرالمقاصد اے اے اے آکٹا بلڈنگ کے اندر ہوگا، جو نہ صرف پنجاب کی بلند عمارتوں میں سے ایک ہوگی، بلکہ اس میں تفریحی مقامات کی تکمیل کے لئے تھیم پر مبنی مال، آفس اسپیس اور ایک ایگزیکٹو کلب۔ اور کاروباری سرگرمیاں ہوں گی۔یہ عمارت ثقافتی تعمیرات کا اظہار ہوگی جو بحریہ فیز 8 میں ایک وسیع سوئمنگ پول، قدرتی اور یادگار ماحول کی یادگار نظارے کے ساتھ اسے پاکستان میں ایک طرح کا فن تعمیر بنائے گی۔پرل کانٹینینٹل ہوٹل بحریہ ٹاؤن کی تعمیرسے پاکستان میں ہوٹلز چین میں مزید اضافہ ہو گا، جو پوری دنیا کے رہائشی مہمانوں اور زائرین دونوں کو معیار کی فراہمی کے لئے اپنے عزم پر عمل پیرا ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -