تاجروں کی تجاویز بجٹ کو حتمی شکل دینے میں معاون ثابت ہونگی:چیئر پرسن ایف بی آر
اسلام آباد (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی چیئرپرسن نوشین جاوید امجد نے کہا ہے کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کی ارسال کردہ بجٹ تجاویز پر غور کیا جائے گا کیونکہ تاجر برادری کی تجاویز نئے وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔گزشتہ روزیہاں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نوشین جاوید امجد نے یقین دلایا کہ تاجر برادری کے لیکویڈیٹی ایشوز کو حل کرنے کیلئے ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کے عمل میں تیزی لائی جائے گی۔ ملکی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کا کردار اہم ہے اور ایف بی آر ان کو کاروبار کے فروغ کیلئے ٹیکس کے معاملات میں سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔
نوشین جاوید