کشمیری نوجوانوں کی جعلی مقابلوں میں شہادت سے بھارت جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے:شہریار آفریدی

  کشمیری نوجوانوں کی جعلی مقابلوں میں شہادت سے بھارت جنگی جرائم کا مرتکب ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سرحدی امور شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ماورائے عدالت نوجوانوں کا قتل، رہائشی مکانوں کو تباہ کرنا، قیمتی سامان لوٹنا اورخواتین پر جنسی حملوں کا رواج بن گیا۔ دنیا کو اس کی بلاتاخیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے تحفظ کے ادارے خاموش کیوں ہیں؟۔
شہر یار آفریدی

مزید :

صفحہ آخر -