لاک ڈاؤن سے متاثرہ وکلاء کو بار کونسلز کے قائم کردہ”مخیر فنڈ“سے امداد کیلئے درخواست دائر

لاک ڈاؤن سے متاثرہ وکلاء کو بار کونسلز کے قائم کردہ”مخیر فنڈ“سے امداد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں کرونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ وکلاء کو ایک لاکھ روپے فی کس بناولنٹ فنڈ سے دینے کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست عطاء الرحمن نے سردار خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں وفاقی و صوبائی حکومت، پاکستان اور پنجاب بار کونسل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث وکلاء اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث عدالتوں میں بھی ریگولر مقدمات کی سماعت نہیں کی جا رہی،پاکستان اور پنجاب بار کونسل ایکٹ کے تحت وکلاء بناولنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے،بار کونسلز میں رجسٹرڈ وکلاء اس فنڈ میں اپنے ذمہ واجب الادا رقم بھی جمع کرواتے ہیں۔پنجاب بار کونسل کو بناولنٹ فنڈ سے رقم جاری کرنے کی تحریری درخواست بھی دے رکھی ہے۔وفاقی حکومت نے وکلاء کے علاوہ معاشرے کے ہر طبقے کے لئے ریلیف پیکج جاری کیا،وفاقی و صوبائی حکومت سمیت تمام فریقین نے وکلا ء کے ساتھ امتیازی سلوک کیاہے،استدعا ہے کہ کلاء کے پنجاب بار کونسل اور پاکستان بار کونسل میں جمع کروائے گئے بناولنٹ فنڈز سے رقم جاری کرنے کا حکم دیا جائے اورپاکستان بارکونسل اور پنجاب بار کونسل کو متعلقہ حکومتوں سے وکلاء کے لئے فنڈز حاصل کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔
بناولنٹ فنڈ

مزید :

صفحہ آخر -