پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلوں سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلوں سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور یائیکورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلوں سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ عیدکے بعد درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیاہے۔عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ یہ بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے،اگر اجازت دینا شروع کردی تو یہ داخلے چلتے رہیں گے،عیدالفطر کے بعد اس اہم کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ضیام علی سمیت متعدد طلبا نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں،جن میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ری ایڈمشن پالیسی کوچیلنج کیا گیاہے،یو ایچ ایس نے طلبا کے داخلوں سے متعلق حتمی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے طلبہ کے داخلوں کے لئے 20 مئی کی حتمی تاریخ مقرر کی تھی، فیسیں وصولی کرنے کے بعد داخلوں کی حتمی فہرست جاری کر دیں گے۔ابھی بعض نجی میڈیکل کالجز میں سیٹیں خالی ہیں۔عدالت اجازت دے گی تو مزید طلبہ کو داخلہ بھی دے سکتے ہیں۔
فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -