سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی،انڈیکس مزید 96.20پوائنٹس گر گیا،ڈالر اور سونا مہنا

سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی،انڈیکس مزید 96.20پوائنٹس گر گیا،ڈالر اور ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید 96.20پوائنٹس کی کمی سے33836.61پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ 55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن مندی کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت2 ارب 80کروڑ51لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت 10.83فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس34ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 34046پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم بعد ازاں عید اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرمایہ کار حصص فروخت کو ترجیع دینے لگے جس کے باعث تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 33757پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس96.20پوائنٹس کی کمی سے 33836.61پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 47.72پوائنٹس کی کمی سے 14747.60پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس10.57پوائنٹس کی کمی سے 24380.74پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب 68ارب 75کروڑ63لاکھ روپے سے بڑھ کر64کھرب71ارب56کروڑ14لاکھ روپے ہو گیاجب کہ کاروباری حجم 14کروڑ72لاکھ 13ہزار شیئرز رہا جو بدھ کی نسبت ۱یک کروڑ78لاکھ 87ہزار شیئرز کم ہے۔گزشتہ روز مجموعی طور پر340کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،187میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت 682روپے کے اضافے سے 9782روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 80روپے کے اضافے سے 7130روپے ہو گئی جبکہ سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت 61روپے کی کمی سے759روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 55.39روپے کی کمی سے912روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک،ہیسکول پٹرول،،میپل لیف،کے الیکٹرک، ہم نیٹ ورک،، یونٹی فوڈز،ایونشن لمیٹیڈٖ،ڈی جی خان سیمنٹ،پاک الیکٹران اورسوئی نادرن گیس کمپنی کے حصص سرفہرست رہے۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر20پیسے بڑھ گئی جس کے نتیجے میں ڈالر161روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید160.60روپے سے بڑھ کر160.80روپے اور قیمت فروخت160.80روپے سے بڑھ کر161روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 160.30روپے سے بڑھ کر160.50روپے اور قیمت فروخت160.80روپے سے بڑھ کر161روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں ایک روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید172.50روپے سے بڑھ کر173.50روپے اور قیمت فروخت174.50روپے سے بڑھ کر175.50روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید194.50روپے سے گھٹ کر194روپے اور قیمت فروخت196.50روپے سے گھٹ کر196روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.75روپے سے بڑھ کر 41.80روپے اور قیمت فروخت42.25روپے سے بڑھ کر 42.30روپے ہوگئی جب کہ یوے ای درہم کی قیمت خرید42.75روپے سے بڑھ کر 42.90روپے اور قیمت فروخت43.25روپے سے بڑھ کر 43.40روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں 17ڈالر فی اونس کی نمایاں کمی کے باجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوانٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے1733ڈالر ہوگئی لیکن اس کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 50روپے کے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت95ہزار850روپے اور دس گرام سونے کی قیمت43روپے کے اضافے سے82ہزار176روپے ہو گئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -