وفاق نے انسداد ٹڈی دل کیلئے ابھی تک سپرے نہیں کیا،اسماعیل راہو

  وفاق نے انسداد ٹڈی دل کیلئے ابھی تک سپرے نہیں کیا،اسماعیل راہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے کہا ہے کہ وفاق نے ٹڈی دل کہ خاتمے کیلئے ابھی تک سندھ کے کسی بھی ضلع میں فضائی سپرے نہیں کیا۔ وزیرزراعت محمد اسماعیل راہو نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ وفاق نے سکھر کے مقام پر فضائی سپرے کے لیے 50 سال پرانا ایئرکرافٹ بھیجا ہے، ملک میں ایک ہی پائلٹ ہے جو پنجاب میں سپرے کے بعد سندھ اور بلوچستان میں آکراسپرے کریگا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آنے والے مہینوں میں ٹڈی دل سے سب سے زیادہ خطرہ سندھ کو لاحق ہے۔ جون میں نہ صرف پنجاب اور بلوچستان سے بلکہ انڈیا، ایران اور یمن سے غول در غول سندھ میں داخل ہونگے،وفاق نے ٹڈی دل کے خاتمے کی اب تک کوئی بھرپور تیاری نہیں کی،اگر وفاقی حکومت کا ٹڈی دل کے بچاؤ کے حوالے سے یہی رویہ رہا تو سندھ میں زراعت کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔ ہم اپنی مدد آپ تحت اسپرے کررہے ہیں۔
اسماعیل راہو

مزید :

صفحہ آخر -