بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت کی انتہا کر رہی ہیں، علی امین گنڈاپور

  بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت کی انتہا کر رہی ہیں، علی امین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور سفاکیت کی انتہا کر رہی ہیں، قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور سفاکیت کی انتہا کر رہی ہیں،عالمی ادارے اور دنیا بھارت کی انتہاپسند کاروایوں کا فوری نوٹس لیں۔ ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ نہتے کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، بھارتی افواج معصوم کشمیری عوام کے گھروں اور املاک کو آگ لگا رہی ہیں، بھارتی ریاستی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، بھارت میں کرونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف تعصب کو ہوا دی جا رہی ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عالمی ادارے اور دنیا بھارت کی انتہاپسند کاروایوں کا فوری نوٹس لیں۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عالمی ادارے محض مزمت سے آگے بڑھ کر بھارت کے خلاف پابندیوں کا اطلاق کریں، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور بھارت میں بڑھتی ہندو انہتا پسندی خطے کے امن کے لیے انتہائی خطرناک ہے،ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی اور کسی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
علی امین گنڈاپور

مزید :

صفحہ آخر -