کورونا کا خطرہ کم نہیں ہوا،ہمیں احتیاط سے کام لینا ہوگا،اجمل وزیر

  کورونا کا خطرہ کم نہیں ہوا،ہمیں احتیاط سے کام لینا ہوگا،اجمل وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا کا خطرہ ابھی کم نہیں ہوا، احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی یہ سوچیں کہ انہوں نے اپنے دور میں کیا کیا۔پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتی ایس او پیز پرعمل در آمد ناگزیر ہے، کورونا کے خلاف کامیابی کا واحد راستہ احتیاط ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی ہوسکتی ہے۔ عید کے موقع پر احتیاط کریں، گھروں میں رہیں۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے پارلیمنٹریز کو بھی عید کے دنوں میں سماجی فاصلے ملحوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
اجمل وزیر

مزید :

صفحہ آخر -