خواتین میں سکواش کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے:نورینہ شمس

خواتین میں سکواش کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے:نورینہ شمس

  

لاہور(افضل افتخار) پاکستان سکواش کی نامور کھلاڑی نورینہ شمس نے کہا ہے کہ پاکستان میں دیگر کھیلوں کی طر ح سکواش کے کھیل میں بھی خواتین کا بھرپور ٹیلنٹ ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کومنظر عام پر لانے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ میں اس کھیل میں اس عزم کے ساتھ قدم رکھا تھا کہ میں پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کروں گی اور اس میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوئی ہو ں انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی طرح سکواش کا کھیل بھی پاکستان میں بہت مقبول ہے اور پاکستان کے جان شیر خان اور جہانگیر خان نے اس کھیل میں جو شہرت حاصل کی ہے اس کو پوری دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی اور مجھے امید ہے کہ پاکستان میں اس طرح کے کھلاڑی مزید پیدا ہوں گے نورینہ نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی اس کھیل سے بے حد لگاؤ تھا اور یہ لگاؤ ہی مجھے اس جانب لے کر آیا ہے میں نے کھیل کی تربیت کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم بھی حاصل کی ہوئی ہے میرے خیال میں ایک اچھے کھلاڑی کاپڑھ لکھا ہونا بھی بہت ضروری ہے اور کورونا کے حوالے سے انہوں نے کہا اس نے کھیلوں کو پوری دنیا میں بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور اب امید ہے کہ کھیلوں کا سلسلہ آہستہ آہستہ شروع ہوجائے گا بس ہم سب کو احتیاطی تدابیرپر مکمل طور پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور اسی طرح سے ہم اس وباء سے مکمل طور پر محظوظ رہ سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -