ٹی 20ورلڈ کپ کی منسوخی کا خدشہ،پی سی بی کا متبادل پلان پر غور
کراچی(یواین پی)میگا ایونٹ کے مستقبل کا فیصلہ28 مئی کو آئی سی سی بورڈ اجلاس میں متوقع ہے جہاں لاجسٹک اوردیگر مسائل کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ برس تک موخر کیا جا سکتا ہے لہٰذا پاکستان سمیت کئی ممالک نے کورونا وائرس سے متاثرہ سیریز کی شیڈولنگ پر توجہ مرکوز کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھی مختلف آپشنز کو پیش نظر رکھا ہوا ہے جن کے تحت پی ایس ایل فائیو کے باقی میچوں کے علاوہ بنگلہ دیش کیخلاف ایک ٹیسٹ اور واحد ون ڈے کھیلا جا سکتا ہے جو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا تھا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز کیلئے ایک ہی شہر میں تین سے چار روز کی ونڈو تلاش کی جا رہی ہے جبکہ کسی ملک کیخلاف مختصر سیریز پر بھی غور کیا گیا ہے۔