سعید انور کی بھارت کیخلاف تاریخ ساز اننگز کو 23برس مکمل

سعید انور کی بھارت کیخلاف تاریخ ساز اننگز کو 23برس مکمل

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 21 مئی 1997ء کو، یعنی آج سے ٹھیک 23 سال پہلے دنیا نے بھارت کی کرکٹ گراؤنڈ میں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز دیکھی اور سب سے شاندار بات یہ ہے کہ بھارت میں بھارتیوں کی دھجیاں اڑانے والا کوئی اور نہیں، بلکہ پاکستانی بلے باز سعید انور تھے۔ چدم برم سٹیڈیم چنائی میں کھیلے گئے میچ میں سعید انور اور شاہد آفریدی نے اننگز کا آغاز کیا مگر شاہد آفریدی صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن وکٹ کی دوسری جانب کھڑے سعید انور کے عزائم کچھ اور ہی تھے جنہوں نے بھارتی باؤلرز کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے اکیلے ہی 194 رنز بنا ڈالے اور یوں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 146 گیندیں کھیل کر 5 چھکے جڑے اور 22 چوکے بھی مارے تاہم صرف 6 رنز کی کمی سے ون ڈے کرکٹ کی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

وینکٹیش پرساد، انیل کمبلے، سنیل جوشی، روبن سنگھ اور حتیٰ کہ سچن ٹنڈولکر نے بھی با?لنگ کے جوہر دکھانے کی کوشش کی مگر سعید انور کسی کو خاطر میں نہ لائے اور ایسی دھلائی کہ یہ میچ پاکستان کی تاریخ کے یادگار ترین میچوں میں سے ایک بن گیا جس میں پاکستان نے 35 رنز سے فتح حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -