شمالی چھاؤنی،سمن آباد،شادباغ اور دیگر علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں

شمالی چھاؤنی،سمن آباد،شادباغ اور دیگر علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقے میں مسلح ڈاکو طارق کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 1لاکھ 40 کی نقدی۔زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں مسلح ڈاکو اعظم کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر2لاکھ روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے سمن آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فیصل اور فیملی سے 1لاکھ 20 ہزار کی نقدی و زیوارات۔ نصیر آباد کے علاقے سے عاطف اور فیملی سے 35کی نقدی و زیورات۔ ساندہ سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر ظہیرسے 55 ہزار۔شادباغ سے اشرف سے گن پوائنٹ پر 20ہزار نقدی موبائل فون اور قائد اعظم انڈسٹریل ایریا سے گن پوائنٹ پر ماجد سے60ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور لیاقت آباد اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ مغلپورہ۔شادمان سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -