3کانسٹیبل کی فیملی کلیم کے تحت بھرتی

  3کانسٹیبل کی فیملی کلیم کے تحت بھرتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے فیملی کلیم پر 3کانسٹیبلان کی بھرتی کے احکامات جاری کردیے۔ لاہور پولیس کے شہید اہلکار مشتاق احمد، اصرار احمد اور عبدالطیف کے بچوں کوفیملی کلیم پرکانسٹیبل بھرتی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ بھرتی ہونے والوں میں دا نش مشتاق، اصرار احمد اور وہاب علی شامل ہیں۔
سربراہ لاہور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لاہور پولیس اپنے شہداء کے اہل خانہ کا مکمل خیال رکھے ہوئے ہے۔ اہلکاروں کی فیملیز کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے اوراہلکاروں کے اہل خانہ کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جائیگا۔

مزید :

علاقائی -