عید الفطر پرٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی پر چالان نہیں ہوگا

  عید الفطر پرٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی پر چالان نہیں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس کی طرف شہر کے باسیوں کے لئے خوشخبری۔عید الفطر پر شہر کی سڑکوں پر معمولی خلاف ورزی پر چالان نہیں ہونگے۔سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ، ریس لگانے والوں اور تیز رفتاری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔سنگین خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ سی ٹی او نے والدین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں والدین بچوں کو بلا ضرورت سٹرکوں پر مت آنے دیں۔

مزید :

علاقائی -