غیر معیاری بیج دینے پر این ٹی ایل سیڈ کمپنی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ

  غیر معیاری بیج دینے پر این ٹی ایل سیڈ کمپنی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کورٹ رپورٹر)بند گوبھی کے غیر معیاری بیج دینے پرشہر ی محمدذیشان نے این ٹی ایل سیڈ کمپنی کیخلاف سات لاکھ ستتر ہزار چھ سو روپے کا دعوی دائر کردیا۔ دعوی میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیر معیاری بیج دینے سے اسے مالی نقصان ہوا ہے جبکہ شدیدذہنی کوفت بھی ہوئی ہے۔شہری محمد ذیشان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائل چودھری علی لیاقت مہر کی زمین پر فصل اگانے کا کام کرتا ہے اور اچھی شہرت کا حامل ہے۔گزشتہ برس سائل نے این ٹی ایل سیڈ کمپنی سے بند گوبھی کے بیج خرید کر فصل اگائی لیکن غیر معیاری بیج ہونے کی وجہ سے ساری فصل برباد ہو گئی۔درخواست گزار محمد ذیشان نے ہرجانہ کا دعوی میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر معیاری بیج دینے سے سائل کو مالی نقصان ہوا ہے جبکہ این ٹی ایل سیڈ کمپنی کے منیجر اور سیلز سپروائزرکی جانب سے نقصان کا ازالہ نہیں کیاگیا اور دھمکیاں دی گئی ہیں۔ این ٹی ایل سیڈ کمپنی کے خلاف ڈگری جاری کر کے سائل کو انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -