طالب علم کیخلاف ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا الزام
لاہور(کر ائم رپو رٹر) سندر پولیس نے نویں جماعت کے طالب علم پر جھوٹی ایف آئی آر کاٹ دی گئی۔جھوٹی ایف آئی آر درج ہونے پر محمد اسحاق ٹی اے ایس آئی کے ستائے شہری پولیس کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔سندر پولیس نے سوشل میڈیا پر دو سال پرانی اپ لوڈ ہونے والی اسلحہ کی تصویر کے پاداش میں چار روز قبل حسیب کو گھر سے اٹھایا۔اور تھانے کے نجی ٹارچر سیل میں حبس بیجا میں رکھ کر اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے ناجائز اسلحے کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کر دیا۔اور پانچویں روز بیس ہزار روپے مبینہ طور پر رشوت لیکر حسیب کو چھوڑ دیا۔
جس پر متاثرہ خاندان نے پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کر کے نکے تھانیدار کو فوری نوکری سے برخاست کیا جائے۔اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔جبکہ اس معاملے پر ایس ایچ او تھانہ سندر صفدر سجاد کا موقف لینے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے فون سننا گوارا ہی نہیں سمجھا ہے۔