سی آئی اے پولیس کی کارروائیاں،مختلف وارداتوں میں ملوث 9ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور سی آئی اے پولیس ٹیموں نے دوران ڈکیتی قتل،جائیداد کے لیے قتل،اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث 9 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اِن خیالات کااظہارڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان نے اپنے دفتر انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرزمیں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اْنہوں نے کہا کہ شاہدرہ کے رہائشی مقتول جاویدکو اس کے حقیقی بھائی علی حسن نے اپنے بھائی کی جائیداد ہتھیانے کے لیے کرائے کے شوٹرز کے ذریعے 2لاکھ روپے دے قتل کروایا اورمخالفین کے خلاف اپنے بھائی کے قتل کا مقدمہ درج کروانے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کا ڈرامارچاتا رہا۔اسی طرح 40لاکھ روپے تاوان کے لیے ٹریول ایجنسی کے مالک محمد عمران کو اغوا کرنے والے ملزمان اظہر، مظہر اور آصف حسین کوگرفتارکیا گیا۔تقریباً10ماہ قبل ملزمان کی مغوی عمران سے جیل میں ملاقات ہوئی تھی اور یہ دوست بن گئے۔جبکہ سی آئی اے سول لائنز نے سبزی منڈی کے آڑھتی عبدالمجید کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ملزمان محمد وسیم عرف چھیما، محمد افضل عرف کالو اور سکند ر کو48گھنٹوں میں گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لیاہے۔
چند روز قبل دن دیہاڑے ماڈل ٹاؤن میں اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا نے والی سابق پرنسپل شہلا ملک کوڈکیتی کی واردات کے دوران انتہائی خطرناک ملزم پطرس مسیح کو گرفتار کر لیا ہے۔