پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی آئی سی تھری سنٹر کے اوقات کا ر جاری

  پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی آئی سی تھری سنٹر کے اوقات کا ر جاری

  

لا ہو ر)کرائم رپو رٹر(پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی نے عید تعطیلات کے حوالے سے آئی سی تھری سنٹر کی ورکنگ بارے اوقات کا ر جاری کردئیے۔ پولیس انوسٹی گیشن آفیسرز ویڈیو شہادت کے حصول کے لیے ایس اوپیزکے مطابق چھٹیوں میں بھی ویڈیو حاصل کرسکیں گے جبکہ ویڈیو حصول کے لیے صبح 9سے 5بجے تک سنٹر کھلا رہے گا۔

ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں 24گھنٹے ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔کیمروں کی مدد سے شہر بھر میں ا?پریشن اینڈ مانیٹرنگ کا عمل 24گھنٹے جاری رہے گا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عید تعطیلات میں ای چالاننگ کا عمل بھی جاری رہے گاجبکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

علاقائی -