پیپر لیس منصوبے کا آغاز

  پیپر لیس منصوبے کا آغاز

  

لاہور(کرائم رپورٹرٌانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر پولیس سسٹم کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدیدٹیکنالوجی پر منتقل کرکے اوور آل ورکنگ کو مزید بہتر بنانے کاعمل جاری ہے اسی سلسلے میں پنجاب پولیس کے شعبہ ٹرانسپورٹ میں چھٹیوں کا نظام اور ڈاک سسٹم میں بہتری لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو یقینی بناتے ہوئے ایک نئے پراجیکٹ”لیو اور ڈاک مینجمنٹ نظام“ کاآغاز کیا گیا ہے۔

جس کے تحت سیف سٹی اتھارٹی اور شعبہ ایم ٹی کے اشتراک سے ڈاک اور چھٹیوں کے نظام کو پیپر لیس کرنے کے حوالے سے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب اسد سرفراز نے اس جدید پراجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے بغیر پولیسنگ اور سروس ڈلیوری میں بہتری کا تصور ممکن نہیں لہذا اسی حوالے سے شعبہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جارہا ہے اور پہلے مرحلے میں ایم ٹی کے 10 ملازمین کو سیف سٹی اتھارٹی کے تعاون سے تربیتی کورس کروایا ہے جس کے بعد ایم ٹی پنجاب میں اس منصوبے نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔ اس موقع پراسد سرفرازنے کہا کہ ایم ٹی کے دیگر شعبوں میں بھی بتدریج کمپیوٹرائزڈ نظام کا آغاز کر دیا جائیگاجبکہ لیو اور ڈاک مینجمنٹ نظام سے پولیس ملازمین کو چھٹیوں کے حصول کے لیے دفتری رکاوٹوں کی شکایات دور ہو جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -