شہریوں سے فراڈ کرنیوالا گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سائبرکرائم ونگ نے ملزم کو جعلی شناخت اپنا کر لوگوں کو لوٹنے اور فراڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔بتایاگیا ہے کہ ملزم معصوم افراد کے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم لوٹنے کے لیے خود کو سٹیٹ بینک کا نمائندہ ظاہر کرتا اور بینکنگ سے متعلق حساس معلومات حاصل کر لیتا۔متاثرہ شخص کو بھی اسی طرح، ایک انجان نمبر سے کال موصول ہوئی اور ملزم نے خود کو سٹیٹ بینک کا نمائندہ ظاہر کرکے حساس معلومات حاصل کرنے کے بعد، متاثرہ شخص کے اکاونٹ سے رقم اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرلی۔
تاہم جب ملزم اسی رقم کو اپنے بینک سے نکلوانے گیا تو سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کی ٹیم نے بروقت ریڈ کرکے ملزم کو بینک سے ہی رقم نکلواتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ملزم کا موبائل فون بطور سیزر میمو ثبوت ضبط کرلیا۔دوران تفتیش ملزم نے اقرار کیا کہ اس گھناؤنے فعل میں اس کے چچا اور قریبی دوست بھی ملوث ہیں۔ملزمان سے موبائل فونز ضبط کرکے پریوینشن ا?ف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی۔