گجر پورہ سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) گجر پورہ سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ2 خطرناک ڈاکووں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گجر پورہ انوسٹی گیشن پولیس نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکووں واجد اور ثاقب کو گرفتار کر کے ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کی ریکی کرتے اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرکے فرار ہو جاتے تھے۔گرفتار ملزمان نے تقریباً3ماہ قبل گن پوائنٹ پر شہری محمد طفیل سے 11لاکھ روپے چھینے تھے۔