فیصل ٹاؤن، چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث محسن چور گینگ کے 2 ملزمان گرفتار۔ایس ایچ او فیصل ٹاون رانا قادر کے مطابق فیصل ٹاون پولیس نے کاروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ محسن اور اس کے ساتھی سجاول عرف بٹ کو گرفتار کر کے ملزمان سے4موبائل فونز،نقدی اورناجائز اسلحہ برآمد کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق گرفتار سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔جنہوں نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے