نوجوان کااقدام خودکشی
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے پرانا راوی پل سے 25سالہ نوجوان کی چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش۔پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں پرانے راوی پل سے 25سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کود گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر 25سالہ نوجوان کو زخمی حالت میں ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق نوجوان کی شناخت نور زادہ کے نام سے ہوئی ہے۔
مذکورہ نوجوان ذہنی مریض ہے