ایس ایس پی آپریشنز کا برکی اور اچھرہ سرکل کا دورہ

  ایس ایس پی آپریشنز کا برکی اور اچھرہ سرکل کا دورہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز لاہورفیصل شہزاد نے برکی اور اچھرہ سرکل کا دورہ کیااوردونوں سرکلز کے تھانوں کا ریکارڈ رجسٹرز، عملہ کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے فرنٹ ڈیسک، حوالات، رپورٹنگ و ریکارڈ روم سمیت مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیااور سرکل کے افسران سے میٹنگ کے دوران کرائم کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید، ایس پی کینٹ فرقان بلال،ایس ڈی پی او اچھرہ سرکل رانا اشفاق سلطان،ایس ڈی پی او برکی سرکل میاں محمد توصیف، ایس ایچ اوز عامر سہیل کیفی،سید انتخاب شاہ، سمیت متعلقہ افسران نے ڈویڑن وسرکل کی سطح پر اجلاسوں میں شرکت کی۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد نے دونوں سرکلز میں کرائم کنٹرول کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کی کارکردگی کا واحد پیمانہ کرائم کنٹرول، ضابطہ اخلاق کی پابندی اور شہریوں سے اچھا برتاو ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور کرائم کنٹرول کے لئے جدید ٹیکنالوجی،مربوط حکمت عملی اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد نے کہا کہ سٹریٹ کرائم،ناجائز اسلحہ،قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سنگین نوعیت کے کرائم سین پر ایس پیز،ڈی ایس پیز خود دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیں۔فیصل شہزاد نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ، چاند رات اور عید کے دنوں میں شہر کی تمام مارکیٹوں،بازاروں،کاروباری مراکز،مالیاتی اداروں اور اہم مقامات پر پٹرولنگ بڑھا دی جائے۔خاص طور پر سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا تدارک یقینی بنایا جائے۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری,رابری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے تدارک کے لئے ٹاگٹڈ آپریشنل سٹرٹیجی اپنائیں۔فیصل شہزاد نے مزید کہا کہ امن وامان کے قیام اورشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -