پنجاب پولیس نے جمعتہ الوداع،چاند رات اور عید الفطر کا سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

پنجاب پولیس نے جمعتہ الوداع،چاند رات اور عید الفطر کا سکیورٹی پلان تشکیل دے ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے جمعتہ الوداع،چاند رات اور عید الفطر کا سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ مجموعی طور پر90499افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے جن میں پنجاب پولیس کے 68208افسران و اہلکار، 19344پولیس قومی رضاکار جبکہ 3027سپیشل پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔ جمعتہ الوداع پر 27830افسران واہلکار سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے جن میں 21112 افسران و اہلکار، 1415سپیشل پولیس کے اہلکار اور5303 پولیس قومی رضاکار شامل ہیں، حساس مقامات پر241 واک تھرو گیٹس، 10424میٹل ڈٹیکٹرزاور 2245سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔ چاند رات کی سیکیورٹی کیلئے 18253افسران واہلکار فرائض سر انجام دیں گے جن میں 14655افسران و اہلکار،80سپیشل پولیس کے اہلکار اور3598پولیس قومی رضاکار شامل ہیں۔ چاند رات پرحساس مقامات پر33واک تھرو گیٹس، 2930میٹل ڈٹیکٹرز اور 2033 سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔ عید الفطر پر صوبے کی 21013مساجد، امام بارگاہوں اور840کھلے مقامات پر ہونے والے عید اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے 44416 افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ عید سیکیورٹی ڈیوٹی میں 32441 افسران و اہلکار، 1532سپیشل پولیس اہلکار اور10443 قومی رضا کار شامل ہیں جبکہ حساس مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے 284 واک تھرو گیٹس، 11185میٹل ڈٹیکٹرزاور2428سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔جبکہ سینئر افسران حساس مقامات کے وزٹس کے ساتھ ساتھ اپنی نگرانی میں عید سیکیورٹی پلان پر عمل درآمدیقینی بنائیں گے۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ عید الفطر کے سیکیورٹی انتظامات کے دوران شہریوں کو کورونا سے بچا? کی حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل درا?مد ہرصورت یقینی بنایاجائے اور قرنطینہ سنٹرزکے سیکیورٹی انتظامات کاخاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ منشیات وشراب فروشوں بالخصوص کچی دیسی اور زہریلی شراب بیچنے والے عناصرکے خلاف کریک ڈا? ن میں تیزی لائی جائے تاکہ زہریلی شراب پینے سے شہریوں کی ہلاکت کے واقعات کو ہر ممکن کمی لائی جاسکے جبکہ پتنگ بازی سے قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے پتنگ و ڈور سازوں اور فروشوں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر ا?پریشن کو جاری رکھا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ عید کے مواقعوں پر اشتہاری ملزمان بھی اپنے گھروں کا رخ کرتے ہیں لہذامفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے انفارمیشن شئیرنگ اور انٹیلی جنس بنیادوں پر باقاعدہ حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ عید الفطر پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران واہلکاروں کو موثر بریفنگ بھی دی جائے تاکہ وہ اپنے فرائض بطریق احسن انجام دے سکیں۔

مزید :

علاقائی -