اچھی کارکردگی پر پولیس ملازمین میں نقد انعامات تقسیم

  اچھی کارکردگی پر پولیس ملازمین میں نقد انعامات تقسیم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ (ایم ٹی) پنجاب اسد سرفراز نے اچھی کارکردگی پر پولیس ملازمین میں نقد انعامات تقسیم کئے۔ کانسٹیبل سے سب انسپکٹر کے عہدے تک 20 ملازمین میں مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے۔ ایس ایس پی (ایم ٹی) اسد سرفراز نے انعام پانے والوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انعام کی مالیت معنی نہیں رکھتی بلکہ اصل انعام محکمہ پولیس کی طرف سے خدمات کا اعتراف ہے۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پر پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد باقی ملازمین کو بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی طرف مائل کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -